ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکس ای این کو گرفتار کرنے کے لئے تنہا جانے والے اہلکار کی درخواست پر 20 لیسکو اہلکاروں پر مقدمہ

ایکس ای این کو گرفتار کرنے کے لئے تنہا جانے والے اہلکار کی درخواست پر 20 لیسکو اہلکاروں پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  ماڈل ٹاؤن کچہری کے بیلف شفقت رفیق کی درخواست پر لیسکوکوٹ لکھپت ڈویژن  کے ایکسئین امجدحسین ناگرہ اوردیگر20ملازمین کیخلاف  بیلف کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 

پولیس فورس کے بغیر ایک ای این کو گرفتار کرنے کے لئے لیسکو کے ڈویژن آفس جانے والے عدالت کے  نمائندہ نے ایک ای این پر  حبس بیجا  میں رکھنے، تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی دفعات  پر مشتمل مقدمہ درج کروایا تو اس میں ایکس ای این کے ساتھ بیس دوسرے لیکسو اہلکاروں کو بھی شریک ملزم قرار دیا۔

مدعی  شفقت رفیق کا  ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ 9جنوری کو ایکسئین کوٹ لکھپت ڈویژن کے دفتر عدالتی احکامات پہنچانے گیا، ایکسئین امجد حسین ناگرہ سیخ پا ہو گیا،  اپنے 20 ملازمین کے ہمراہ یرغمال بنا لیا،ملزموں نے میرے بیگ سے ہتھکڑی نکال کر مجھے لگائی اور ویڈیوز بنائی۔ ملزموں  نے میرے نائب ناظر سخاوت کو بھی کال کر کے ہراساں کیا، 2گھنٹےتشددکانشانہ بناکرمعافی نامہ پر دستخط کرائے،اور میرےسروس کارڈکی فوٹوکاپی کرواکرمعافی نامہ اپنےپاس رکھ لیا،ایکس ای این اوراسکےدیگرملازمین کیخلاف کارروائی کرکےانصاف دیاجائے