چیمپئنز ٹرافی کا پرومو ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کی یاد کیوں دلاتا ہے

22 Jan, 2025 | 10:03 PM

سٹی 42 : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا ۔ 

چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی، شاداب خان کو وڈیو میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا بھی اس ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ پرومو کو اس بار ایک مختلف انداز میں سامنے رکھا گیا ہے.

ویڈیو کے آغاز پر شاہین اور شاداب کو ٹرافی کے خفیہ طریقے سے حصول کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے، شاہین کمر سے رسی باندھ کر بلڈنگ کی ایک سورنگ کے ذریعے اوپر سے ہال کے اندر داخل ہورہے ہیں اور دوسری جانب شاہداب نے رسی کو اوپر سے پکڑا ہوا ہے اور شاہین کو نیچے پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ویڈیو میں ٹرافی کے گرد سرخ لیئرز نظر آرہی ہیں جو عمومن کسی چیز کی حفاظت کیلئے لگائی جاتی ہیں۔

 ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی ہاردک ہال کے اندر داخل ہوکر لیئر کے اوپر نیچے سے پھلانگتے ہوئے ٹرافی کے پاس جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اتنی دیر میں ہی روہت شرما ہال کی زمین میں سوراخ کر کے نیچے سے باہر بلکل ٹرافی کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ ایک اور انٹرنیشنل کھلاڑی اچانک ٹرافی کے پاس اپنی غائب ہونے والی گھڑی کے ذریعے نمودار ہوجاتے ہیں۔ 

ویڈیو کے آخر میں چاروں کھلاڑی ایک جگہ جمع ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کی طرح کا اسٹائل اپناتے ہوئے ٹرافی کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 

اس پرومو کو غور سے دیکھا جائے تو یہ پرومو ہالی ووڈ کی فلم (مشن امپوسیبل) کے ایک سین سے ملتا جلتا ہے، خاص طور پر شاداب اور شاہین کا حصہ، کیونکہ فلم کے اس سین میں بھی ٹام کروز (ہالی ووڈ اداکار) بلکل اسی طرح ایک مشن کو پورا کرنے کے لیے ہال میں داخل ہوتے ہیں ، اور ان کا ایک دوست سورنگ میں رسی کو نیچے کی طرف آہستہ آہستہ دکھیلتا ہے۔ 

پرومو میں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ عام طور پر ایک بڑی چوری کرنے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کرکٹرز کی صلاحیتوں کو دکھانے کی بجائے اس پرومو میں انہیں چوری کے ذریعے چیمپئینز ٹرافی کو حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پرومو میں موجود ہر کھلاڑی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے ہر برا حربہ اپناتا دکھائی دے رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں