موسم کے حوالے سے خبر آگئی

22 Jan, 2025 | 08:55 PM

سٹی 42 : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ 

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور ،ملتان، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی سے درمیانی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، موہنجوداڑو،شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں