ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نریندر مودی سن لو،تمھاری تمام سازشیں ناکام ہونگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

نریندر مودی سن لو،تمھاری تمام سازشیں ناکام ہونگی، وزیراعظم آزاد کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر  کے وزیر اعظم چودھری انوارالحق کی درخواست پر بھمبر میں دانش اسکول  کا سنگ بنیاد رکھ دیا . 

 سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیر امور کشمیر ،وفاقی اور ریاستی  وزرا نے بھی شرکت کی ۔ دانش سکول سسٹم منصوبے پر  2 ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔  

وزیر اعظم چودھری انوارالحق نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں سے پاکستان کا لازوال رشتہ تاقیامت قائم رہے گا. وزیراعظم پاکستان کے  آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھمبر میں دانش سکول سسٹم بڑا  تحفہ ہے، دانش اسکول  مستحق لائق ذہین طلبا ء کے لیے نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان  کو بھمبر تشریف آوری پر  خوش آمدید کہتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں،مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔  وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ تعمیر و ترقی،سستی بجلی سستا آٹافراہمی پر وفاق کے مشکور ہیں، بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری یک جان دو قالب ہیں، نریندر مودی سن لو،تمھاری تمام سازشیں ناکام ہونگی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ وفاق اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی  وحریت قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، آزادکشمیرکو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیاہے، 20 ماہ میں بچت کی ،وزرا ء کے لیے کوئی گاڑی نہیں خریدی، 3 روپے بجلی، سستاآٹا دیا 18ارب  روپے کی ٹیکس کولیکشن کی، 22 ارب کا بجٹ خرچ کیا لیکن 22 روپے کی کرپشن نہیں ہوئی، 600 ارب کے مافیاز پر ہاتھ ڈالا،سگریٹ مافیاز پر کریک ڈاون کیا، کرپٹ مافیاز پر ہاتھ ڈالا تو عدم اعتماد کی چیخیں سنیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی سلامتی و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بے لوث خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ، آزادکشمیر بھر میں وفاق کی شفقت کے باعث زیرالتواء منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے ، تحریک آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 5 اگست 2019 کی دھند کے اثرات ختم ہوچکے ہیں، بھارت کا جبر انجام کو پہنچے گا ۔ وزیراعظم پاکستان اور سپہ سالار پاک فوج کی محنت سے آزادکشمیر میں بے چینی کی دھند ختم ہوچکی ہے، تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولاقبول نہیں ۔