ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کا پہلا "چیف منسٹر مینارٹی کارڈ" لانچ کردیا

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کا پہلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کا پہلا "چیف منسٹر مینارٹی کارڈ" لانچ کردیا، جس سے غیر مسلم شہریوں کو  75 ہزار ملیں گے 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے مینارٹی کارڈ 50 سے 75 ہزار کرنے کا اعلان کردیا، ایوان اقبال کمپلیکس میں تقریب کاانعقاد، مریم نواز شرکا کے درمیان بیٹھ گئیں،تقریب میں ہندو ، سکھ، کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے  شرکت کی ، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا،بشپ ندیم کامران، سردار سرنجییت سنگھ، پنڈت لال نےنیک خواہشات کااظہارکیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی مرد وخواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے،اےٹی ایم مشین کےذریعےسونیابی بی کے مینارٹی کارڈکی ٹرانزیکشن کا مشاہدہ کیا،پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10ہزار500 روپے ملیں گے،صوبائی وزیراقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ نےوزیراعلیٰ مریم نوازکاشکریہ اداکیا،وزیراعلیٰ مریم نوازنےمینارٹی کارڈحاصل کرنیوالےمردوخواتین کومبارکباددی