سٹی 42 : فضائی آلودگی میں کمی آنے کے بعد آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 21ویں نمبر پر آگیا ۔
لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 139 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کی آب و ہوا خوشگوار نظر آرہی ہے ۔ مختلف علاقوں فدا حسین ہاؤس جوہر ٹاؤن میں سب سے زیادہ شرح آلودگی161 ریکارڈ کی گئی، جبکہ یوسی پی 158، یو ایم ٹی 153، ویلنشیا ٹاؤن میں اے کیو آئی 147ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں 144، شملہ پہاڑی پر شرح آلودگی 142ریکارڈ کی گئی ۔
طفیل روڈ پر 139، اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈپر اے کیو آئی 127 میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عسکری ٹین میں 134،ایم ایم عالم روڈ پر آلودگی کی شرح 124 ریکارڈ کی گئی ۔