سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔
ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔
چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔