ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم ,چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کل سے 25 جنوری تک ملتان بنچ اور 27 جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد چوتھا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا ،ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم 23 سے 25 جنوری تک ملتان بنچ میں مقدمات سنیں گی اور 27 جنوری سے دوبارہ پرنسپل سیٹ پر کیسز کی شنوائی کریں گی ،جسٹس شجاعت علی خان 29 جنوری تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس شجاعت علی خان چار فروری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس فیصل زمان خان 25 جنوری تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس فیصل زمان خان 14 فروری سے دوبارہ پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس مرزا وقاص رؤف 22 جنوری تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔


 

Ansa Awais

Content Writer