سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.82 روپے سے بڑھ کر 278.85 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 281.86 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.32 روپے مہنگا ہوکر 293.34 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.84 روپے مہنگا ہوکر 347.71 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.55 روپے، سعودی ریال 74.80 روپے پر ہی برقرار رہا ۔