سٹی 42 : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر پاکستان نام شامل ہوگا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی۔
بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی جرسی پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو شامل ہوگا، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کرے گی۔
بی سی سی آئی نے تصدیق کر دی کہ چیمپئنز ٹرافی لوگو میں پاکستان کا نام شامل ہے۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کی ہدایات پر مکمل عمل کریں گے ۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی ۔