ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی مہدی حسن کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست کو نمٹا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے ہی ٹی آئی رہنماء مہدی حسن بھٹی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی. ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ درخواست گزار کو تمام نامعلوم مقدمہ میں ضمانت دینے کی استدعا نہیں کی جاسکتی۔ درخواست میں مہدی حسن نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا اور نامعلوم مقدمات میں ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی تھی. پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے ،اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر درخواست پر معذرت کی تھی.