ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میگا پراجیکٹ پر کام شروع، لیسکو صارفین کی سنی گئی

میگا پراجیکٹ پر کام شروع، لیسکو صارفین کی سنی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکو میں پینسٹھ لاکھ صارفین کے کنکشنز "اے ایم آئی میٹرز" لگانے کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا، منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ایک سو ستر ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ایک سو ستر ارب روپے کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کر ے گی، واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لیسکو کے اے ایم آئی میٹرز کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، لیسکو اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی رپورٹ بنا کر وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کرے گی، جس کے بعد فنڈز کیلئے وزارت اکنامک افیئرز سے رجوع کیا جائیگا، فنڈز کی منظوری ملنے پر لیسکو میں جدید میٹرز کی تنصیب کی جائیگی،جدید میٹرز کی تنصیب سے کنٹرول روم سے بلنگ ہو گی، جبکہ بجلی چوری اور اووربلنگ بھی کنٹرول روم سے مانیٹر کی جا سکے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer