ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے، مریم نواز

 ایئر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان اکثریت میں ہیں،انسانی وسائل کو طاقت بنائیں گے، ہم پہلے پاکستانی ہیں پھر پنجابی، بلوچی، سندھی یا کچھ اور ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے وفد کی ملاقات ہوئی، 79رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں سے ملاقات باعث فخر ہے، پاکستان ایئر فورس نے فضاؤں کی نگہبانی کیلئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے، ایئر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر رات سونے سے پہلے اپنا احتساب خود کرتی ہوں ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن پر کام کررہے ہیں، کاشتکار کے حالات بہتر ہونگے، سموگ ،آلودگی کے خاتمے کیلئے پہلی جامع پالیسی اور پلان دیا، پنجاب کو انڈسٹرلائزیشن کی راہ پر لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا سود لون کے ساتھ زمین بھی مفت دینا پڑی تو دیں گے، عوام کوذاتی گاڑیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں جلد ای ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی ۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 28الیکٹر ک بسیں پاکستان آچکی ، آئندہ 5چھ ماہ میں مزید بسیں لائیں گے، فیصل آباد اور گوجرانو الہ میں میٹر بس جلد شروع کرر ہے ہیں،  لاہور سے اسلام آباد بلٹ ٹرین چلاناچاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائی باڈر ایریاز سے خطرات ہیں، چوکیوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں، تھرمل کیمروں سمیت اربوں کے سکیورٹی آلات دیئے گئے ، ہماری سکیورٹی فورسز نے خطرناک حملے ناکام بنائے ہیں ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ 5سال بعدکوئی سڑک ٹوٹی نہیں ہوگی اور نہ ہی سیوریج خراب ہوگا، پنجاب میں انفراسٹرکچر کا انقلاب لائیں گے، چین سے لیکویڈ نائٹروجن سے کینسر کاعلاج کرنیوالی مشین لائیں گے، فری ڈائیلسز کے لئے بجٹ 7سے 10 لاکھ روپے کر دیا ، عوام کو مریم نواز ہیلتھ کلینک میں انگلینڈ کے لیول کا ماحول ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکول آؤٹ سورس کرکے تجربہ کار لوگوں کو دے رہے ہیں، سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کررہے ہیں ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے سے روٹی کے نرخ کم ہوئے، کسان کارڈ کیلئے تعداد 5لاکھ سے ساڑھے 7لاکھ کر دی، سعودی عرب کو پنجاب سے لائیوسٹاک خریدنے کی پیشکش کی، وہیکل اور خاص طور پر بائیک کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا پابند بنایاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو باڈی کیم اور ڈرؤن اور جدید ترین آلات دیئے جارہے ہیں، پورے لاہور کو ری ویمپ کیا جائے گا،  تجاوزات ،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے نئی اتھارٹی قائم کر دی گئی،پنجاب ریونیو اتھارٹی کوایک ٹریلین کا ہدف دے دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات ،قدرتی وسائل کے کنٹریکٹ کا ازسرنو جائزہ لیکر ریونیو بڑھائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ 

صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب ،کورس کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ کے منصوبوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پراجیکٹ زیادہ ہیں خوشی ہوئی ۔