ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا ٹیزر جاری کر دیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا ٹیزر جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا ٹیزر جاری کر دیا۔

ٹیزر میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور شاداب خان شامل ہیں،  انگلینڈ کے فیل سالٹ بھی شاہین اور شاداب کے ہمراہ موجود ہیں ۔ٹیزر کو مشہور ریسلنگ ٹیم ’’شیلڈز‘‘سے مشابہت دی گئی ہے۔

شاہین، شاداب اور فل سالٹ نے ’’شیلڈز‘‘کے روایتی انداز کو اپنایا ، آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کو ’’فیلڈ‘‘کا لقب دیا۔

یاد رہے کہ  آئی سی سی کا ٹیزر چیمپئنز ٹرافی کی پروموشن کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو گا اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، گروپ میں اے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔