ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 28 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ ،کوہسار و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان پراحتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کیجانب سے دہشت گردی کی دفعات کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجے۔

عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر 27 جنوری کو دلائل طلب کرلیے۔ فیصل جاوید خان کی جانب  سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جبکہ واثق قیوم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور پہلے ہی مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer