ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر،مداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی

رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر،مداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ  ایئرپورٹ پر   2 لوگوں کی مدد سے وہیل چیئر  پر اپنی گاڑی تک پہنچی اور  اورلنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر سے اُٹھ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ انہوں نے ماسک اور کیپ سے چہرہ چھپایا ہواتھا۔

 اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی اور وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

 واضح رہے کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئی تھیں،اب وہ اپنی آنے والی فلم "چھاوا" کے ٹریلرکی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہیں۔

  رشمیکامندنا جلد بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کے ہمراہ  بھی فلم "سکندر" میں جلوہ گر ہوں گی جسےعیدالفطر پرریلیزکیے جانے کاامکان ہے ۔