عرفان ملک: پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس اتھارٹی کے قیام کے لیے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے یہ ایکٹ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں بھجوا دیا ہے۔
نئے مجوزہ بل کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ فرانزک سائنس ایجنسی کی چیئرپرسن ہوں گے، جبکہ ان کے ماتحت 13 ارکان ہوں گے جن میں سیکرٹریز، فرانزک ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے۔
کابینہ کی جانب سے فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی جاچکی ہے، جس کا مقصد فرانزک مواد کی مزید تشریح کرنا ہے۔ اس قانون کے تحت ویڈیو، آڈیو فرانزک اور دیگر شواہد کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی، جو 2007 کے سابقہ قانون میں سقم کی وجہ سے نہ ہو سکی تھی۔
مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ فرانزک سائنس اتھارٹی کے وائس چیئرمین اور چیئرپرسن کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔