ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں ہزاروں آئی ٹی اور فزیکل ٹیچرز کافارغ بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف

سکولوں میں ہزاروں آئی ٹی اور فزیکل ٹیچرز کافارغ بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جیند ریاض :ہزاروں آئی ٹی اور فزیکل ٹیچرز کا ایلمنٹری سکولوں میں فارغ بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن نے آفٹرنون ، ایلیمنٹری اور مسجد مکتب سکولوں سے آئی ٹی و فزیکل ٹیچرز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

  مراسلہ کے مطابق  گریڈ 14 میں کام کرنے والے مذکورہ اساتذہ کا ڈیٹاء فی الفور بھیجوایا جائے۔

ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے لاہور سمیت تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا،تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایک ہفتے میں ڈیٹا بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی۔

 ذرائع  کے مطابق ڈیٹاء اکٹھا کرنے کے بعد مذکورہ اساتذہ کو ایلمنٹری سے ہائی سکول میں ٹرانسفر کردیا جائے گا، تبادلوں کا فیصلہ ایلمنٹری سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور پلے گراونڈ نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔