ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 لاہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی آج پھر 7روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافے  کے بعد تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے،

دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔