ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے  آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی

 عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے  آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کردیا،عارضی بھرتیوں کیلئے درخواستیں آج سے آن لائن وصول کی جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق درخواستیں 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی،منتخب امیدواروں کے انٹرویو 25 جنوری کو لیے جائیں گے،منتخب امیدواروں کی فہرستیں آن لائن پورٹل پر 31 جنوری کو جاری کی جائیں گی،سکولوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

پنجاب بھر کے 42 ہزار سکولوں میں ضرورت کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی،بھرتیاں 4 ماہ کے کنٹریکٹ پر یکم فروری سے 31 مئی تک کی جائیں گی،گرمی کی چھٹیوں کے بعد کنٹریکٹ میں دوبارہ توسیع کی جائے گی،امیدوار سکول پنجاب گورنمنٹ ایپ پر آج سے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔

 اپلائی  کرنے کے لئے عمر کی حد 21 سے 45 سال مقرر کی گئی ہے،امیدوار کی تعلیمی قابلیت ماسٹر اور گریجویٹ کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے۔