ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کوڈیل آفرنہیں ہورہی،ملٹری ٹرائل حیران کن نہیں ہوگا،فیصل واوڈا

عمران خان کوڈیل آفرنہیں ہورہی،ملٹری ٹرائل حیران کن نہیں ہوگا،فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی ،پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

 ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔

 دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے  (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو معذرت کرلوں گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی جبکہ پی ٹی آئی ٹوٹ کرختم ہوچکی ہے اور پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔