عرفان ملک:لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
رواں سال اب تک ٹریول آئی سافٹ ویئر سے 5لاکھ96ہزار400سے زائد افرادکی چیکنگ کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے83ہزارسے زائدافرادکو چیک کیا گیا ۔سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 2400سے زائد فارنرز کاریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے940ہوٹلوں،1390گیسٹ ہاؤ سز ،ہوسٹلوں اور175فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے ابتک102 اشتہاری،20عدالتی مفرور وں کو گرفتار کیا گیا۔دوران چیکنگ237 افراد کیخلاف مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈٹریس ہوئے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کاکہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کوقانون کے شکنجے میں لایا جارہاہے،پولیس سافٹ ویئرز میں ڈیٹاکا اندرج نہ کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
22 Jan, 2025 | 10:36 AM