ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک سالے اور بہنوئی پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا،  ملزمان علی الصبح 4 سے 8 بجے تک شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق گروہ کے ارکان کی شناخت داؤد اور سنی مسیح کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان کو فردوس مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فونز اور چوری شدہ 125 دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل، ملزمان نے گارڈن ٹاؤن میں ایک ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہر میں امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔