ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا لاہور میں چینی قونصلیٹ  کا دورہ

 صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا لاہور میں چینی قونصلیٹ  کا دورہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ : صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور میں چینی قونصلیٹ  کا دورہ کیا،رمیش سنگھ اروڑہ نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شی رین سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق  رمیش سنگھ اروڑہ کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شی رین سے ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،معاشی ترقی اور پاکستان و چین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی،صوبائی وزیر نےپیشہ ورانہ تربیت، معیاری تعلیم ،ڈیجیٹل تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

رمیش سنگھ نے چینی قونصل جنرل کو کرتارپور راہداری کے دورے کی دعوت دی ۔ رمیش سنگھ  نے کہا کہ مذہبی اقلیتی برادریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے چین کا تعاون ضروری ہے۔

چینی قونصل جنرل نے پنجاب حکومت کی اقلیتی برادریوں کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا،نواز شریف آئی ٹی سٹی، کینسر ہسپتال ، ایئر ایمبولینس سروسز، اپنی چھت اپنا گھر پروگرامز کی تعریف کی،چینی قونصل جنرل نے پنجاب حکومت کے شمسی توانائی کے پروگرام کی بھی تعریف کی۔

 اس موقع پر زراعت ،تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔