اقصی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145, کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123, کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200, کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔
یہ فیصلہ ایئرلائنس کی جانب سے فنی خرابیوں اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔