دور نایاب: میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کو آج سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سی بی ڈی کی جانب سے فلائی اوور کھولنے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں سابق وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ سی ای او سی بی ڈی عمران امین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔
میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کو دو ماہ قبل مکمل کیا گیا تھا، مگر سکیورٹی فیچرز اور پیکیجز مال کے سامنے اسفالٹ کی تکمیل میں تاخیر کے باعث اس کی اوپننگ میں تاخیر ہوئی۔
ایک سال کے انتظار کے بعد بالاخر شہری آج سے اس فلائی اوور کو استعمال کر سکیں گے، جس کے ذریعے فیروز پور روڈ سے آنیوالی ٹریفک فلائی اوور استعمال کرتے ہوئے ڈی ایچ اے تک پہنچ سکے گی۔