سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن 2024 کے لئے اپنی ویژیول میڈیا کیمپین کو آگے بڑھاتے ہوئے آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کا نیا ویژیول پوسٹ کر دیا۔
انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے پیغام کو عام فہم انداز میں ووٹروں تک پہنچانے کے لئے چھوٹے چھوٹے سکِٹس پر مشتمل ان ویژیولز کو میڈیا کیمپیننگ کے ماہرین سے تیار کروایا گیا ہے۔ ان سکِٹس میں مسلم لیگ نون کی گزشتہ حکومت کے عوامی فلاح کے مختلف اقدامات سے ہونے والی بہتری، عوام کو ہونے والی سہولتوں اور مثبت اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
شہباز شریف سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاونٹ سے ایسے کئی ویژیولز پوسٹ کر چکے ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا میں فالوورز نے ان ویژیول پوسٹوں کو خاصا پسند کیا ہے۔
الیکشن کیمپین میں تمام سیاستدان باتیں اور دعوے کرتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ اُن میں سے کون کام کرنے کی اہلیت اور تجربہ رکھتے ہیں -:)
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 22, 2024
دعوے نہیں، صرف کام pic.twitter.com/wc1GS3tsWP
شہباز شریف نے کل 21 جنوری کو بھی اپنی کیمپین کا ایک ویژیول پوسٹ کیا تھا جس میں زمین کی رجسٹریشن اور انتقال کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبہ کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔
2010/11میں پنجاب میں ہم نے صدیوں پرانے پٹواری نظام سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تو عام خیال یہ تھاکہ یہ توممکن ہی نہی،لیکن 2017/18 میں نواز شریف کی قیادت میں زرعی زمینوں کا اندراج،فرد کااجراء/اراضی کی منتقلی کمپیوٹرائزڈ ہورہے تھے۔رکا ہوا یہ سفر پھر سے جڑےگا#پھراٹھےگاپاکستان… pic.twitter.com/96eDilegqO
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 21, 2024
قبل ازیں 12 جنوری کو انہوں نے دانش سکولوں کے منصوبہ کے متعلق ایک ویژیول پوسٹ کی تھی، اسے بھی ان کے فالوورز نے بہت پسند کیا تھا۔
اس سے پہلے انہوں نے 5 جنوری کو ایک ویژیول پوسٹ کیا جس میں ان کے اور ان کی پارٹی کے "ریاست کے تحفظ کو سیاست پر فوقیت" اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔
Rise Again Pakistan ???????? pic.twitter.com/KiEbbv11NP
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 4, 2024