ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ میں بنوں گا،عمران خان کا صفایا کر کے دم لوں گا، پرویز خٹک

Parvaiz Khattak, City42, Nowshehra Jalsa by Parvaiz Khattak,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف  پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  آئندہ انتخابات میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کر کے ہی دم لوں گا،  خیبر پختونخوا کا  آئندہ وزیراعلیٰ میں ہی  بنوں گا۔ 

نوشہرہ میں انتخابی  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور  پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے چیئر مین نے کہا کہ  پاکستان کے 24 کروڑ عوام اب عمران، نواز، زرداری اور مولانا کے دلفریب نعروں سے باخبر ہوچکے ہیں، ان کے سبز باغات دکھانے کی حقیقت قوم جان گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ مداری کی طرح ڈگڈی کا کھیل تماشہ دکھا کر اپنا الو سیدھا کرنے میدان میں آتے ہیں اور جب یہ قوم کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرلیتے ہیں تو ان کے تیور ہی بدل جاتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ  عمران خان کی حکومت اگر قائم تھی تو وہ میری وجہ سے تھی،  جب میں نے راہیں جدا کیں تو نہ عمران رہا، نہ ان کی  حکومت،  ان کی سوچ یورپ اور امریکہ کی سوچ تھی، وہ صوبے کے غریب عوام کے مسائل سے بے خبر تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ انتخابات میں تو عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کر کے ہی دم لوں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  خیبرپختونخوا کےاگلے وزیراعلیٰ وہی ہوں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا  کہ قوم نے اس بار فیصلہ کر لیا  ہے کہ صوبے میں صرف پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ انہوں نے  کہا کہ عوام کے ووٹوں سے خیبر پختونخوا کو ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے۔

مذہبی تنظیموں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اسلام کے نام پر ووٹ مانگنے والے ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچ کر غریب عوام کو بھول گئے، انہوں نے منتخب ہو کر صرف اور صرف لوٹ مار کی۔

سربراہ جے یو آئی ( ف ) کو ہدف تنقید بناتے  ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ یہ اسی لوٹ مار کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 70 سے زائد امیدوار کھڑے کیے ہیں۔   پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہیں 25 سے 30 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔