اشرف خان: او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ میں سونو کنواں نمبر 9 سے خام تیل کی 1850 بیرل یومیہ پیداوار حاصل کرنا شروع کر دی۔
سونو کنواں نمبر 9 سےحاصل شدہ پیداوار کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے کہا ہے کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہرائی میں کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی۔ او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کا 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے۔ ابتدائی نتائج کے دوران، مذکورہ کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔او جی ڈی سی ایل
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے الیکٹریکل سب مرس ایبل پمپ کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری سطح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔