سٹی42: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پیر کے روز الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کا رسمی آغاز کرتے ہوئے اپنے انتخابی حلقہ این اے 123 کا دورہ کیا۔
شہباز شریف نے گجومتہ کے استقبالہ کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کی آمد آمد ہے اور آپ نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے پاکستان کو دوبارہ ترقی و خوشحالی پر گامزن کرنا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس شہر میں جب نوازشریف نے اس جگہ میٹرو بنائی تھی ، اس وقت میٹرو بس کی کس طرح مخالفت کی گئی۔ کسی نے کہا یہ جنگلہ بس ہے، بے بنیاد پر الزامات لگائے گئے۔ ادھر میٹرو چل رہی ہے۔ اس میٹرو کو اب قصور تک لے کرجائیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس صوبہ میں لاکھوں نوجوان بچے بچیوں کو لیپ ٹاپ دئیے تعلیمی وظائف دئیے۔ کون تھا جس نے ہسپتال بنائے نوازشریف نے ترقی دی، اس صوبہ کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ کون تھا جس نے مفت ادویات دی تھیں۔
جھلکیاں: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں حلقہ NA-123 میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد۔ pic.twitter.com/LPsXKZTzu0
— PMLN (@pmln_org) January 22, 2024
شہبازشریف نے کہا کہ اگر آپ نے نوازشریف کو آٹھ فروری کو دوبارہ منتخب کیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ آٹھ فروری کو اگر عوام نے نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ کرتا ہوں نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ بچوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف، ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں گے۔ پانی کی بات وہ کرتے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا۔ادھر تو پانی بھی ملتا ہے اور کھانا بھی ملتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ 8 فروری پاکستان کا تاریخی دن ہے۔ فیصلہ کرنا ہے۔ شیر پر مہر لگا کر دوبارہ مہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔