انتخابات سے دستبردار ہوتے ہی جاوید ہاشمی نے الیکشن کو تماشا قرار دے دیا

22 Jan, 2024 | 08:46 PM

وسیم شہزاد: ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 سے دستبردار ہو جانے والے سیاستدان جاوید ہاشمی نے آج انتخابات میں امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کئی الزامات لگائے جن میں یہ بھی شامل تھا کہ پاکستان نے کوئٹہ کا اڈا امریکہ کو دے دیا ہے، یہ الیکشن نہیں تماشا ہے۔ جو بات نہ مانے سے اڈیالہ جیل بھیج دیتے ہیں۔

ملتان میں اپنے گھر پر  میڈیا سکے نمائندوں سے  گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا، موجودہ صورتحال میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہر سطح پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ جب سب چیزیں پلان ہیں تو الیکشن کرانے کی ضرورت ہی کیا ہے.  کیا اس الیکشن سے پاکستان کے حالات بدل جائیں گے. آج تک پاکستان میں کوئی الیکشن دھاندلی کے بغیر نہیں ہوا. پہلے دن سے کہہ رہا ہوں عمران خان کو آگے نہیں آنے دیں گے.  

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی اس وقت مشکل حالات میں ہے.  جب کوئی طاقتور حلقوں کے خلاف لڑتا ہے میں اسکا ساتھ دیتا ہوں. 1964 سے میں نے یہی سبق پڑھا ہےکہ ظلم کے خلاف بولوں. 

 جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایران والا مسئلہ ہو گیا بات ختم ہو گئی.  جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ امریکہ کوئٹہ کا ائیر بیس مانگ رہا ہے  بلکہ دے دیا گیا ہے.  جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عسکری قائدین کو سمجھ نہیں کہ کوئٹہ کہاں ہے.  اسکی سرحد ایران کے ساتھ ہے.  جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے میں عسکری طاقتیں ملوث ہیں۔ فوج پاکستان کا مقدس ادارہ ہے. یہ وقت اکٹھا ہونے کا وقت ہے. جو کہنا نہ مانیں تو اڈیالہ جیل بھیج دیتے ہیں۔یہ الیکشن نہیں تماشا ہے۔  8 فروری کو بھرپور میلہ لگے گا.

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ  طاقتور حلقوں نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے.  میں اپنی وفاداریاں عمران خان کے سپرد کرتا ہوں. عمران خان مجھے دے کیا سکتا ہے. میں ظلم کے خلاف ہوں.عمران خان میری سوچ کو تقویت دے رہا ہے. 

مزیدخبریں