جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار ہو گئے

22 Jan, 2024 | 08:28 PM

سٹی42: پی ٹی آئی کے سابق صدر، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار ہو گئے.  این اے 149 مین الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے وقت جاوید ہاشمی نے اعلان کیا کہ میں اپنا  وزن عمران خان کے پلڑے میں ڈال رہا ہوں۔
جاوید ہاشمی نے حلقہ این اے 149 سے چیرمین استحکام پارٹی جہانگیر ترین اور ملک عامر ڈوگر کے مدمقابل  کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے.

آج پیر کے روز انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کسی کے حق میں نہیں اپنی مرضی سے دستبردار ہو رہا ہوں۔

جاوید ہاشمی تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد کئی سال تک مسلم لیگ نون کے انتہائی قریب رہے اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے رہے تاہم آج انہوں نے  انکشاف کیا کہ "میری وفاداریاں عمران خان کے ساتھ رہیں گی." 

مزیدخبریں