ہمیں حکومت کی مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تو آپ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ کو دیتے، نواز شریف

22 Jan, 2024 | 07:14 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت برقرار رہتی تو مانسہرہ سے مظفر آباد اور مظفر آباد سے مانسہرہ تک موٹر وے ہوتی۔ یہ موٹر وے بن گئی ہوتی تو مانسہرہ کے لوگ کراچی لاہور سے دینہ آتے، دینہ سے مظفر آباد اور مظفر آباد سے مانسہرہ آتے۔ یہ نواز شریف کا منصوبہ تھا۔ 

میاں نواز شریف نے یہ باتیں مانسہرہ مین بہت بڑے عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

نواز شریف نے اجتماع میں شریک عوام سے پوچھا کہ کیا کے پی کے مین کوئی نیا پاکستان بنایاَ کیا کوئی نیا کے پی کے بنایاَ کیا کوئی تبدیلی آئی؟ کیا کوئی بہتری آئی؟ نواز شریف نے کہا کہ یہاں اگر کسی نے کچھ  دیکھنا ہے کہ یہاں کسی نے کچھ بنایا ہے تو وہ موٹر وے پر جا کر دیکھیں کہ نواز شریف نے کیا بنایا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں اپنی حکومت کی مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تو اس کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے اگلی حکومت بھی آپ نے مسلم لیگ کو دینی تھی۔

نواز شریف کے مانسہرہ مین جلسہ عام میں پاکستان بھر میں الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کے لئے اب تک ہونے والے مسلم لیگ نون کے تمام جلسوں سے زیادہ عوام شریک تھے۔ بہت بڑی جلسہ گاہ نواز شریف کی آمد سے بہت پہلے ہی کھچا کھچ بھر گئی تھی۔

مزیدخبریں