(ویب ڈیسک)پاک، افغان سرحد کے سمبازا سیکٹر، ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ،سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا،آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک، ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمدکرلیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے سمبازا سیکٹر، ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا،گھیرے میں آئے سات دہشتگرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں،بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے، آپریشن کےدوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا ہے،علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے،سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔