سٹی42:انسٹیٹیوٹ آف آفتھلمولوجی/ کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)میو ہسپتال پاکستان میں اندھے پن کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے۔
سوزین وولف میئر، پروگرامیٹک کوآرڈینیٹر · پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈلیوری، کریسٹفل بلاینڈن مشن (CBM) ، جرمنی کا کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/میو ہسپتال، لاہور کا دورہ کیا-
سوزین وولفمیئر پاکستان میں ڈونر فنڈڈ پروجیکٹ پورٹ فولیو کی دیکھ بھال کرتی ہیں نے ڈاکٹر زاہد اعوان، IEH پروجیکٹ مینیجر CBM کے ہمراہ کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، کی قیادت سے مل کر COAVS میں آنکھوں کی صحت کے پروگراموں کے بارے میں جاننے اور انکلیوسو آئی ہیلتھ میں کالج کے کردار اور اسے پائیدار بنانے کے لیے کالج کی کاوشوں کا جائزہ لیا- وولف میئر نے کہا کہ "COAVS ایک بہت ہی قابل اور پرعزم ادارہ ہے جو پاکستان میں اندھے پن کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے۔ میں ان کی کامیابیوں پر خوش ہوں اور ان کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے لیے پرجوش ہوں. وہ پرنسپل/ڈی جی COAVS پروفیسر محمد معین کے تحقیقی انداز سے متاثر ہیں۔ ڈاکٹر زاہد اعوان نے کہا کہ "CBM اور COAVS ایک مشترکہ مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں. پنجاب میں آئی ای ایچ سروسز کی ترقی کے لیے پروفیسر اسد اسلم کی کاوشوں کو سراہا۔
پروفیسر محمدمعین، پرنسپل، کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز اور چیئرمین آئی ڈیپارٹمنٹ KEMU/MHL نے بتایا کہ COAVS پاکستان میں آنکھوں کی تعلیم فراہم کرنے والے سب سے بڑا ادارہ ہے۔ جس میں آفتھلمالوجی اور وژن سائنسز کے شعبہ میں تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال کے ساتھ منسلک ہے۔ COAVS ڈاکٹروں، نرسوں، الائیڈ آئی کیئر پروفیشنلز اور پرائمری ہیلتھ کیئر ورکرز کو تربیت دے کر آفتھلمولوجی میں انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعے ملک میں اندھے پن کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ آئی کیئر پروگرام، بیماریوں کے کنٹرول کے منصوبوں اور عوامی بیداری کی مہموں کی سربراہی کرتے ہیں۔
پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر ایمریٹس اور صوبائی کوآرڈینیٹر برائے پریوینشن آف بلائنڈنس پروگرام پنجاب نے کریسٹفل بلاینڈن مشن (CBM) کی کالج کے ساتھ پنجاب میں نابیناپن کی روک تھام کے منصوبوں میں مثبت تعاون کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بینائی کے مزید بہتر منصوبوں میںCOAVS کے تعاون کی یقین دہانی کرائی.