شعیب ملک کے ساتھ شادی ؟عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

22 Jan, 2024 | 01:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا پُرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا جس میں اُنہوں نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ردعمل دیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ پُرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ہیں جبکہ ایک ویڈیو عائشہ عُمر کی بھی ہے جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کررہی ہیں،شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی خبر اُس وقت سامنے آئی تھی کہ جب کرکٹر کا عائشہ عمر کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا۔

  اس فوٹو شوٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک اور عائشہ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں،ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عمر نے عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عمر کہتی ہیں کہ’’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی‘‘۔

مزیدخبریں