ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کافیصلہ

آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کافیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ  کی شرائط کے تحت ملک میں گیس کی قیمتوں میں آئندہ ماہ مزید اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔یہ اضافہ کتنا ہوگا؟

 نجی ٹی وی کی  رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نہ صرف ساختی معیار کی شرائط کے تحت گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا بلکہ چینی پر فی کلو 5 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی شرط بھی تسلیم کرلی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں پاکستان نے بجلی چوری روکنے کے لیے علیحدہ پولیس فورس بنانے کا منصوبہ بھی پیش کردیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نگرانی کے لیے آزاد مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے گا۔تقسیم کار کمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بھی قانون سازی ہوگی جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

 خیال رہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے مزید 70 کروڑ ڈالرز ملنے سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

 یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔