ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون کو انتہائی کم وقت میں کیسے چارج کیا جا سکتا ہے؟   آسان طریقےجانئے

موبائل فون کو انتہائی کم وقت میں کیسے چارج کیا جا سکتا ہے؟   آسان طریقےجانئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)موبائل فون کو بار بار چارجنگ پر لگا کر بیٹری فُل  ہونے کا انتظار بڑا ہی کٹھن مرحلہ ہے،  چند عام طریقوں سے آپ چارجنگ کے تجربے کو کم تکلیف دہ بنا سکتے ہیں۔

 فون کو بالکل چھوڑ دیں
بہتر ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کم سے کم کریں، چارجنگ کے دوران فون کو استعمال کرنے سے وہ سست روی سے چارج ہوتا ہے خاص طور پر اگر آپ زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس استعمال کرتے ہیں۔ دوسرےاس سے طویل المعیاد بنیادوں پر بیٹری لائف بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بیٹری کا درجہ حرارت بڑھنے سے فون کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ یا کم درجہ حرارت سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے بلکہ مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے تو کوشش کریں کہ فون کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھ کر چارج کریں، جبکہ کبھی بھی سورج کی روشنی میں چارج نہ کریں۔

بہتر ہے فون کو آف کردیں
اگر آپ کو فون چارجنگ کے دوران بند ہو تو وہ معمول سے زیادہ تیزرفتاری سے چارج ہوتا ہے، کیونکہ چارجنگ کے دوران اسے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔

یقیناً زیادہ دیر تک فون بند رکھنے سے ضروری کالز یا میسجز تک رسائی نہیں ہوتی مگر 15 منٹ کے لیے بھی ایسا کرنا فون کو کافی حد تک چارج کردیتا ہے۔

چارجنگ کی سیٹنگز میں تبدیلیاں
چارجنگ سیٹنگز کے ذریعے بھی آپ فون کو جلد چارج کر سکتے ہیں، اس کا ایک مؤثر طریقہ ائیر پلین موڈ کو ان ایبل کرنا ہے۔

اس فیچر سے وائرلیس کنکشنز جیسے سیلولر ڈیٹا، وائی فائی اور بلیوٹوتھ کو ڈس ایبل کیا جاتا ہے جس سے ڈیوائس بیک گراؤنڈ ٹاسکس کے بغیر چارج ہوتی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق ائیر پلین موڈ ان ایبل کرنے سے بیٹری کو چارج کرنے کے دورانیے میں 25فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ اسی طرح فون کو چارج پر لگانے سے قبل بیک گراؤنڈ ایپس کو بند کر دیں۔

بیک گراؤنڈ میں کام کرنے والی ایپس فون کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں جبکہ چارجنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈیوائس سیٹنگز کو ایڈجسٹ کریں
اگر آپ ائیرپلین موڈ ان ایبل کیے بغیر فون کو جلد چارج کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اسکرین برائٹنس کو کم کر دیں۔

فون کا ڈسپلے بیٹری کی پاور کو سب سے چوستا ہے اور برائٹنس کو کم کرکے چارجنگ کی رفتار کو نمایاں حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح غیر ضروری فیچرز جیسے بلیو ٹوتھ، وائی فائی یا جی پی ایس کو ڈس ایبل کرنے سے بھی فون کو جلد چارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ فیچرز بیٹری پاور کو ہر وقت استعمال کرتے ہیں اور چارجنگ کے دوران انہیں بند کرنے سے ڈیوائس کو جلد چارج کرنا ممکن ہوتا ہے۔