ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طاقت کے نشے میں چوُراسرائیل نے مزید 178 فلسطینی شہید کر دیے،تعداد 25ہزار سے بڑھ گئی

 طاقت کے نشے میں چوُراسرائیل نے مزید 178 فلسطینی شہید کر دیے،تعداد 25ہزار سے بڑھ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ کاررائیوں میں کئی مظلوم فلسطینی جان گنوا بیٹھے، فلسطینی وزارت صحت کےمطابق خان یونس کے النصر اسپتال کے قریب حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران 178 فلسطینی شہید اور 293 زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم پچیس ہزار ایک سو پانچ فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ باسٹھ ہزار چھ سو اکیاسی زخمی ہوچکے ہیں۔صیہونی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کر گئی، 62 ہزار سے زائد افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

  دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کے لیے منجمد ٹیکس فنڈز فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرنے کے بجائے ناروے میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی،ادھر حماس کے حملوں میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو انتالیس ہوگئی ، اسرائیلی سیاست دانوں کے مطالبات کے باوجود نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک حماس کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو مسترد کر دیا جس سے جنگ ختم ہو جائے۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 19 سے 21 جنوری کے دوران مختلف اسرائیلی حملوں میں مزید 343 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں  جبکہ مزید 573 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او سی ایچ اے (اوچھا) کے مطابق 20 جنوری تک غزہ  میں کیمپوں سے سمیت مختلف علاقوں میں 17 لاکھ سے زائد بے گھر افراد موجود تھے۔

اوچھا کے مطابق غزہ میں کمال عدوان اسپتال سمیت 15 مختلف اسپتالوں نے محدود پیمانے پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔ غزہ میں بے گھر افراد کیلئے انسانی امداد کی فراہمی تاحال مشکلات درپیش ہیں، جنوری کے پہلے دو ہفتوں کیلئے مقررہ 29 فلاحی مشنوں میں سے صرف 7 مشن غزہ میں پنہچائے جا سکے، جس میں زندگی بچانے والی ادویات سمیت صرف بنیادی ضروریات کی چیزیں شامل تھیں۔

 اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں امداد کا سلسلہ جاری رکھنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، 20 اور 21 جنوری تک رفح او ر کیرم شیلوم راہداریوں سے ادویات، غذا اور دیگر بنیادی اشیا کے صرف 325 ٹرک غزہ میں پہنچائے جا سکے ہیں۔اسرائیلی بمباری کے باعث کیمپوں، اسپتالوں اسکولوں اور سڑکوں میں موجود لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور دواؤں کی شدید قلت کے باعث وباؤں کا شکار ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے سے مزید 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 369 ہو گئی ہے۔

  جبالیا اور خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کے جنگ بندی کے مطالبے کو پھر مسترد کر دیا، جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں بھی حزب اللہ کے دو ارکان شہید ہوگئے۔