نوجوان نے تین سیکنڈ میں گرم کافی پی کر عالمی ریکارڈ بنا دیا،ویڈیو وائرل

22 Jan, 2024 | 10:59 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)نوجوان 3.12 سیکنڈ میں گرم کاپی  پی گیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

جرمن شہری فلیکس وون مبیوم نے فرینکفرٹ میں ایک کپ کافی پینے کے لیے صرف 3.12 سیکنڈ کا وقت لیا اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

وان مبیوم نے پچھلا ریکارڈ صرف 5 سیکنڈ کم وقت میں توڑا ہے۔

 اس سے قبل یہ ریکارڈ سیرئل ریکارڈ ساز آندرے اورٹلوم نے 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔

ویڈیو میں جرمن شہری کو گرما گرم کافی چند سیکنڈز میں پیتے دیکھا جاسکتا ہے، ریکارڈ بنانے کے بعد اس نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں