(ویب ڈیسک) حال ہی میں اداکارہ ثناجاویدکی سابق کرکٹرشعیب ملک کےساتھ دوسری شادی ہوئی ہےجس میں اداکارہ نےکس ڈیزائنراورکتنی قیمت کاجوڑازیب تن کیاہے۔یہ قیمت جان کرآپ حیران رہ جاینگے۔
گزشتہ روز جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی دو تصاویر جاری کی گئیں جس میں کرکٹر شعیب ملک کو آف وائٹ شیروانی میں میچنگ شال جب کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ivory رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا۔
ثنا جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں معروف پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ڈیزائنر کی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے درج ہے۔
ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے موقع پر کتنی قیمت کالباس زیب تن کیا؟
22 Jan, 2024 | 10:46 AM