لوگ سورج کی روشنی کو ترس گئے، خشک  سرد ی سے بیماریوں میں اضافہ، بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

22 Jan, 2024 | 10:08 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)سورج کئی روز سے دھند میں گم ،سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔

 خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات  کی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور بے حد سرد ہو گیا۔درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 تک جانے کے امکانات ہیں ۔

ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیاگیا ،ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ،خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح 179 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہوردنیا کے آلودہ شہروں میں پانچویں نمبر پرآگیا۔

مزیدخبریں