سٹی42: ٹینس سٹار اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں ثانیہ مرزا کی جانب سے ان کے سابق شوہر شعیب ملک کی نئی شادی کے حوالے سے نیک خواہشات کا پیغام شئیر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ثانیہ مرزا کے مداح ان کی پرائیویسی کا احترام کریں گے۔ انعم مرزا نے اس موقع پر رسماً یہ تصدیق بھی کی کہ ثانیہ مرزا نے چکھ ماہ پہلے شعیب ملک سے طلاق لے لی تھی۔
اس سے پہلے ٹینس سپر سٹار ک ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔
ثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے انسٹا گرام پر اپنے شیئر کردہ نوٹ میں لکھا کہ'ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں'۔
انعم نے انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں'۔
یہ ہی نوٹ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔
طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ثانیہ مرزا کی جانب سے اس حوالے سے مکمل خاموشی رہی اور انہوں نے اپنی سماجی زبدگی گزشتہ کئی ماہ سے بہت محدود کر رکھی تھی۔
دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔