ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز نے بھی بلاول بھٹو کی تقلید میں 300 یونٹ مفت بجلی کا نعرہ لگا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز نے بھی بلاول بھٹو کی تقلید کرتے ہوئے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو  300 یونٹ تک بجلی فری دینے کا نعرہ لگا دیا۔

 حمزہ شہباز نے الیکشن مین مسلم لیگ نون کی کامیابی اور حکومت بنانے کی صورت میں تین سو یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان لاہور مین اپنے انتخابی حلقہ بھاٹی چوک مین انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کیا۔
 سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ   8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، ہمارے دور میں ڈالر، پیٹرول چینی اور آٹا بھی سستے تھے۔
 حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ملک کو معاشی گرداب سے نکالیں گے اور 300 یونٹ تک بجلی فری دیں گے۔ بھاٹی گیٹ لاہور  میں این اے 118 میں حمزہ شہباز نے اپنی انتخابی مہم کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ حمزہ شہباز کے پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نےکہا کہ 8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی،  ہمارے دور میں ڈالر، پیٹرول چینی اور آٹا بھی سستے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب انہوں نے 100 یونٹ بجلی مفت کی تھی تو پی ٹی آئی نے حکم امتناع لے لیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے ملک کا دھڑن تختہ کردیا ہم نے سیاست کو داو پر لگا کر ملک بچایا۔ حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر ملک کو معاشی گرداب سے نکالیں گے، 300 یونٹ تک بجلی فری دیں گے، نوجوانوں کو گن نہیں تعلیم، ہنر اور لیپ ٹاپ دیں گے، کسی سے انتقام نہیں لیں گے لیکن توشہ خانہ اور 190 ملین ڈالر کا حساب ہونا چاہیے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ہم نے کالا باغ ڈیم کی بس مس کردی لیکن اب دیا میر بھاشا ڈیم مکمل کریں گے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔