سید محسن رضا نقوی  کی تقرری خوش آئند ،صو بے کو بہترین انداز سے چلائیں گے،قانونی ماہرین  

22 Jan, 2023 | 09:29 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف)الیکشن کمیشن کی جانب سے  سینئر صحافی سید محسن رضا نقوی  نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر،قانونی ماہرین  نے الیکشن کمیشن کی تقرری کو خوش آئند قرار دید یا۔

 قانونی ماہرین کے مطابق  سینئر صحافی سید محسن رضا نقوی ایک نامور صحافی  ہیں  اور وسیع تجر بہ رکھتے ہیں،سید محسن رضا نقوی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے صو بے کو بہترین انداز سے چلائیں گے،سید محسن رضا نقوی بطور نگران وزیراعلیٰ  شفاف الیکشن کروائیں گے۔

 وائس چئیرمین پاکستان بار حفیظ الرحمان چودھری کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نہایت پروفیشنل, اچھی شہرت رکھتے ہیں ،سید محسن نقوی غیر جانبداری کے ساتھ صوبے کو چلائیں گےاورالیکشن بھی اچھے انداز میں کروائیں گے۔

 سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے سید محسن نقوی ایک بہترین چوائس ہیں ، سید محسن نقوی  غیر جانبدار ہیں ،سید محسن نقوی  بنیادی طور پر صحافی ہیں اور وہ  اپنی غیر جانبداری برقرار رکھیں گے۔

 رکن پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان  کا کہنا تھا کہ   سید محسن نقوی کی ہمیشہ اچھی سوچ رہی ہے،سید محسن نقوی  نےجس طرح  اپنے ادارے کا نام روشن کیا اسی طرح وہ پنجاب کیلئے محنتی اور کارآمد ثابت ہوں گے۔

 ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار  محمد محسن ورک نے کہا کہ  سید محسن نقوی بطور وزیر اعلیٰ بہترین انتخاب ہے، وہ انتہائی غیر جابندار ، شفاف اور پروفیشنل شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے،  انتہائی مخلص ، مروت والے اور نفیس انسان ہیں ۔

 سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ  نگران وزیراعلیٰ صاف ستھرے انسان ہیں ،ان کا ماضی بے داغ ہے، تمام سیاسی جماعتیں سید محسن نقوی  پر اعتماد کرتی ہیں ، پنجاب کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،الیکشن کمیشن نے ایسی شخصیت کا نام دیا جن کے خلاف کسی قسم کا اعتراض نہیں ہوسکتا۔

  چئیرمین استقلال پارٹی منظور علی گیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ  سید محسن نقوی کی شہرت بہت اچھی ہے ،سید محسن نقوی  انتظامیہ پر پورا کنٹرول کرتے ہوئے شفاف انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ایڈووکیٹ  منظور گیلانی  کا مزید کہنا تھا کہ سید محسن نقوی ایسا الیکشن کروائیں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے،سید محسن نقوی جیسے افراد کو باقی صوبوں میں مقرر ہونا چاہیے جو صحیح معنوں میں غیر جابندار ہوں اور معاملات کو سمجھیں۔

مزیدخبریں