ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس شروع

meeting
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔

 تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں ، جس کےبعد اہم اجلاس کا آغاز کر دیا گیا ہے، اجلاس میں چاروں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہیں۔

 اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے تجویز کردہ ناموں پر غور  کیا جائے گا، چاروں امیدواروں کی پروفائل ، سروس کئیر اور مکمل تفصیلات باری باری پیش کی جا رہی ہیں، اجلاس میں کمیشن کی باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے ایک نام فائنل کر کے اعلان کر دیا جائے گا، نام فائنل کر کے گورنر پنجاب کو بجھوا دیا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر