ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقتصادی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس،بلاول بھٹو 25 جنوری کو ازبکستان کا دورہ کریں گے

Bilawal bhutto zardari,Uzbekistan,January,25,City42
کیپشن: Bilawal bhutto zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اقتصادی تعاون تنظیم کے  26ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو 25 جنوری  کو ازبکستان جائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم  کے وزرائے خارجہ کا 26واں اجلاس تاشقند میں ہونے جا رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو 25جنوری کو ازبکستان پہنچیں گے ، اجلاس کی صدارت سیکریٹر ی جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے ، اجلاس میں ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔ 

 سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ، وزیر خارجہ افغانستان کے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ، افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھار ت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کرینگے۔