ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجرکے صارفین کیلئے بڑی آسانی کردی

Facebook, Messenger, Instagram users have good news
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میٹا کمپنی نے صارفین کی آسانی کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا، اب سے فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام سیٹنگز کو ایک ہی جگہ تبدیل کرنا ممکن ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے ایک نیا اکاؤنٹس سینٹر متعارف کرایاہے جس کے نتیجے میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر اکاؤنٹس کی سیٹنگز ایک ہی جگہ تبدیل کرنا ممکن ہوجائے گا، یعنی صارفین اپنے تمام میٹا اکاؤنٹس کو ایک ہی جگہ کنٹرول کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا اکاؤنٹس سینٹر فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا۔ صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی سیٹنگز انسٹاگرام میں رہ کر بدل سکیں گے یا فیس بک میں رہتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ سیٹنگز تبدیل کرسکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین ذاتی تفصیلات، پاس ورڈز، سکیورٹی، اشتہاری ترجیحات اور ادائیگیوں سے متعلق سیٹنگز کو اس اکاؤنٹس سینٹر میں بدل سکتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے آپ کے تمام اکاؤنٹس کو بائی ڈیفالٹ اکاؤنٹس سینٹر کا حصہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ آپ کو خود ایسا کرنا ہوگا، اس حوالے سےکمپنی کا کہنا ہے کہ صارف اس اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کیے گئے اپنے کسی بھی اکاؤنٹ کو نکال سکے گا۔ اشتہارات کی سیٹنگز ہر ایپ میں یکساں ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ نئی تبدیلی متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کے تمام صارفین تک اس کی رسائی آنے والے مہینوں میں ممکن ہوگی۔

میٹا کی جانب سے اکاؤنٹس سینٹر کو سب سے پہلے 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اس وقت زیادہ آپشن فراہم نہیں کیے گئے تھے۔بعد ازاں 2022 میں انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر سوئچ کرنا آسان بنایا گیا اور اب اس سینٹر کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ مستقبل میں مزید سیٹنگز کو اکاؤنٹس سینٹر کا حصہ بنایا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر