ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، 6 افرد جھلس کر زخمی

جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، 6 افرد جھلس کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) گجر کالونی ڈیفنس روڈ پر جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے گجر کالونی میں واقع جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، جھلسنے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ریحان، اللہ وسایا، عامر، زہرہ اور ان کی والدہ مقبولاں بی بی شامل ہیں، آگ لگنے سے افنان نامی شخص بھی جھلسا،جھلسنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔