ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیک وقت دو ملکوں میں رہنا کیسے ممکن ہے؟

 بیک وقت دو ملکوں میں رہنا کیسے ممکن ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اگر آپ سے سوال کیا جائے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ بیک وقت دو ملکوں میں موجود ہوں؟یہ سن کر آپ شاید سوال کرنے والے کو بے وقوف کہیں گے لیکن آج ہم آپ کو حیران کردیں گے کہ ایسا بلکل ممکن ہے۔

دنیا میں ایک ایسا  ہوٹل موجود ہے جہاں آپ بیک وقت دو ملکوں میں موجود ہوتے ہوئے سو سکتے ہیں۔

جی ہاں اگر آپ بیک وقت دو ممالک میں قیام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد ی علاقے لاکیور میں قائم ہوٹل اربیز( Hotel Arbez Franco-Suisse) پر جانا ہوگا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-22/314895_8914504_updates.jpg

یہ ہوٹل ایک ایسی منفرد جگہ پر قائم ہے جس کے اندر سے ہی فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحدیں گزرتی ہیں اسی وجہ سے یہ دنیا کا واحد ہوٹل ہے جو ایک ساتھ دو ممالک میں واقع ہے۔

اس ہوٹل کے  منفرد مقام کی وجہ 1862 میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہونے والا  ایک  نیا سرحدی معاہدہ ہے جسے Treaty of Dappesکہا جاتا ہے،  اس معاہدے میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے سرحدی علاقے کی قریبی سڑک کا مکمل کنٹرول فرانس کو  دینے کے لیے ایک چھوٹے سے علاقے کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

 معاہدے میں یہ بھی طے ہوا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدی علاقے پر قائم عمارتیں اپنے مقام پر ہی موجود رہیں گی۔ 

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-22/314895_8381096_updates.jpg

ایسی صورتحال میں ایک مقامی کاروباری شخص  نے سرحدی علاقے سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر ایک دکان اور بار کھولا جسے 1921 میں ایک مکمل ہوٹل اربیز میں تبدیل کردیا گیا۔

دونوں ملکوں کی سرحد پر ہوٹل قائم کرنے کی وجہ سے اس ہوٹل کا آدھا حصہ فرانس اور آدھا سوئٹزرلینڈ میں ہے، سیاح ایک ہوٹل میں قیام کرتے ہوئے بیک وقت  دو ملکوں میں موجود ہوتے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-22/314895_9291337_updates.jpg

اس ہوٹل کے کچھ کمرے ایسے ہیں کہ اس کا آدھا حصہ فرانس اور آدھا سوئٹزر لینڈ میں ہے اسی وجہ سے اگر مہمان ان کمروں میں سوئے تو ان کا سر سوئٹزرلینڈ اور ٹانگے فرانس میں ہوتی ہیں۔ یہاں یہ بات سچ ثابت ہوگئی کہ اس ہوٹل میں قیام کرنے والا مہمان بیک وقت دو ملکوں میں نیند پوری کرسکتا ہے۔

دو ملکوں کی سرحد پر قائم ہونے کی وجہ سے اس ہوٹل میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں کی کرنسی قابل قبول ہے جبکہ ہوٹل کے دونوں ملکوں کے لیے  الگ ، الگ فون نمبرز ہیں۔

اس کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں جگہ ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-22/314895_4213474_updates.jpg

آپ یہ جان کر بھی حیران ہوں گے کہ اس ہوٹل کے فرانسیسی حصے میں فرانسیسی کھانے جبکہ سوئٹزرلینڈ والے حصے میں سوئس کھانے ہی مہمانوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔

اس ہوٹل میں دونوں ملکوں کی نشاندہی کرنے کے لیے فرانسیسی اور سوئس جھنڈے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مہمانوں کو اندازہ ہوسکے کہ وہ ہوٹل میں رہتے ہوئے کس ملک میں موجود ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer